سپورٹس بورڈ پنجاب ایمرجنسی رسپانس سنٹر قائم کریگا

سپورٹس بورڈ پنجاب ایمرجنسی رسپانس سنٹر قائم کریگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (سپورٹس رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن کی زیرصدارت نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کے حوالے سے مختلف اداروں کے افسران کا اجلاس منعقد ہوا۔جس میں فیصلہ کیا گیا کہ سپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کے دوران نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ایمرجنسی رسپانس سنٹر قائم کیا جائے گا جس میں تمام محکموں کے افسران موجود ہوں گے جو کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر متحرک ہوجائیں گے اور معاملات کو کنٹرول کریں گے، اجلاس میں پولیس، ایل ڈی اے، واسا، لیسکو، سوئی گیس، ٹاؤنزودیگر اداروں کے افسران اور سپورٹس بورڈ پنجاب کے ڈائریکٹر ایڈمن جاوید رشیدچوہان، ڈائریکٹر سپورٹس محمد انیس شیخ اور ڈپٹی ڈائریکٹر طارق وٹو ،ڈپٹی ڈائریکٹر محمد حفیظ بھٹی نے شرکت کی، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کے موقع پر شائقین کو بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔
اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔