یونائٹڈ ٹیچرز کونسل پنجاب کے وفدکی ڈی ای او ایلمنٹری سے ملاقات

یونائٹڈ ٹیچرز کونسل پنجاب کے وفدکی ڈی ای او ایلمنٹری سے ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( ایجوکیشن رپورٹر)) یونائٹڈ ٹیچرز کونسل پنجاب کے وفد نے کنوئنیر طارق محمود کی قیادت میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسڑکٹ ایجوکیشن لاہور اتھارٹی بشیر زاہد گورائیہ، ڈی ای او سکینڈری، ملک احسان الحق،ڈی ای او ایلمنٹری میل رےئس احمد اور ڈی اای او ایلمنڑی فی میل ثمینہ عقیل سے ملاقات کی ۔وفد میں کاشف شہزاد چوھدری ، محمد اشفاق نسیم ، وحید مراد، محمد منیر سندھو ، سمیت دیگر ان سروس پروموشن اور سی ایم پے پیکج کے متاثرہ اساتذہ کی کثیر تعداد بھی شامل تھی ۔وفد نے اساتذہ کی ان سروس پروموشن اور سی ایم پیکج کی تاخیر پر تحفظات کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ لاہور کے اساتذہ کی ان سروس پروموشن جس میں پی ایس ٹی سے ای ایس ٹی، ای ایس ٹی سے ایس ایس ٹی مرد وخواتین اساتذہ شامل ہیں ان کی ان سروس پروموشن کے لیے فوری ڈی پی سی کر وا کر آڑدر کیے جائیں۔جس پر سی ای او ڈی ای اے ایجوکیشن لاہورنے یو ٹی سی کے وفد کے ساتھ وعدہ کیا ہے کہ ای ایس ٹی سے ایس ایس ٹی ان سروس پروموشن کے آرڈر دو تین دن میں جاری ہو جائیں گے۔

اور باقی ماندہ تاخیر شدہ معاملات پر بھی میٹنگ 15ستمبر کو کروا دی جائے گی۔