خانہ فرہنگ اسلامی جمہوری ایران میں جشن عید غدیرکی تقریب

خانہ فرہنگ اسلامی جمہوری ایران میں جشن عید غدیرکی تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)خانہ فرہنگ اسلامی جمہوری ایران، لاہور میں جمعیت علمائے پاکستان(نیازی) کے تعاون سے عید غدیر کی مناسبت سے ولایت و امامت کے موضوع پر جشن کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں علما،مشائخ، شعرا، منقبت خواں اور حاضرین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔آقای علی اکبر رضائی فرد وابستہ فرھنگی و مسؤل خانہ فرہنگ ایران، لاہور، ڈاکٹر امجد حسین چشتی جنرل سیکریٹری جمعیت علمائے پاکستان(نیازی)، مولانا محمد حسین گولڑوی سیکریٹری جنرل علمائے اہلسنت پاکستان،ڈاکٹر مرتضیٰ جعفری پرنسپل نیشنل کالج آف آرٹس لاہور، سید ناصر شیرازی ڈپٹی سیکریٹری جنرل وحدت مسلمین پاکستان،سمیعہ راحیل قاضی صدر شعبہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان، خواجہ حبیب صدر ایران پاک فیڈریشن ٓف کلچر اینڈ ٹریڈ، حبیب عرفانی سجادہ نشین دربار عالیہ وجیہ السیمااور آقای صادقی دولت آبادی قونصل جنرل قونصلیٹ آف ایران لاہور نے تقریب سے خطاب کیا۔