وفاقی ٹیکس محتسب مشتاق سکھیراکی تعیناتی کا اقدام چیلنج

وفاقی ٹیکس محتسب مشتاق سکھیراکی تعیناتی کا اقدام چیلنج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی)وفاقی ٹیکس محتسب مشتاق سکھیراکی تعیناتی کولاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیاہے۔صفدر شاہین پیرزادہ ایڈووکیٹ کی جانب سے سابق آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کی بطور وفاقی ٹیکس محتسب تعیناتی کو چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا گیاہے کہ پنجاب مشتاق سکھیرا کو نوازنے کے لئے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وفاقی ٹیکس محتسب مقررکیا گیا، وفاقی ٹیکس محتسب کی تعیناتی کے لئے اخبار میں اشتہار نہیں دیا گیاجبکہ مشتاق سکھیرا کی تعیناتی وفاقی محتسب ایکٹ کی دفعات 3اور 5کی خلاف ورزی ہے۔
اقدام چیلنج

مزید :

علاقائی -