اسلامی ممالک بھی مصلحتوں کے باعث برما میں مسلمانوں کی نسل کشی پر خاموش ہیں،عامر سعید راں

اسلامی ممالک بھی مصلحتوں کے باعث برما میں مسلمانوں کی نسل کشی پر خاموش ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی)پاکستان بار کونسل کی اپیل پر کل11ستمبر کو ملک بھر کے وکلاء برما میں روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کے خلاف یوم احتجاج منائیں گے ۔لاہورہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے بھی اس اپیل کی روشنی میں یوم احتجاج منانے کا اعلان کیاہے، لاہورہائیکورٹ بارایسوسی ایشن کے سیکرٹری عامر سعید راں نے کہا کہ برما میں روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام پر پوری عالمی برادری خاموش ہے، یہاں تک کہ اسلامی ممالک بھی بعض مصلحتوں کی وجہ سے خاموش ہیں، قتل عام پر خاموشی قابل مذمت ہے۔
نسل کشی

مزید :

علاقائی -