لیہ باراتیوں کی وین ٹرالر کے نیچے آگئی 6بچوں سمیت 11افراد جاں بحق
لیہ(صباح نیوز)لیہ میں باراتیوں کی وین ٹرالر کے نیچے دب گئی۔ حادثے میں 11افراد جان کی بازی ہار گئے۔حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 6 بچے بھی شامل ہیں۔ حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ واقعہ چوک اعظم کے قریب پیش آیا،تاہم حادثے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔
لیہ ،حادثہ