سماج دشمن عناصر کیخلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ،2اشتہاری ،30مشکوک گرفتار

سماج دشمن عناصر کیخلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ،2اشتہاری ،30مشکوک گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صوابی (بیورورپورٹ)رزڑ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ آپریشن کرکے 2 اشتہاری 3 منشیات فروش سمیت 30مشکوک افرادگرفتار، بھاری مقدار میں منشیات برآمدسرکل رزڑ پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف11مقامات پر سرچ آپریشن،آپریشن کے دوران 2اشتہاری،3منشیات فروش سمیت 30مشکوک افرادگرفتار 3کلو سے زائد منشیات برآمد۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او صوابی کی ہدایت پر ڈی ایس پی رزڑ شاہ ممتاز خان کی قیادت میں ایس ایچ او کالوخان شفیع الرحمن خان ،ایس ایچ او پرمولی فواد خان بمع بھاری نفری پولیس ، ایلیٹ فورس،آر آر ایف ،اور دیگر سیکیورٹی اداروں نے سرکل رزڑ میں 11مختلف علاقوں و مقاما ت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف سر چ آپریشن کیا گیا۔دوران سرچ اپریشن جرائم پیشہ افراد کے ٹھکانوں پر چھاپہ زنی کی گئی ۔سرچ آپریشن کے دوران25مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا ،2افراد پولیس کو اقدام قتل اور سرقہ کے الزام میں گرفتار ،3مشہور منشیات فروش گرفتار جن کے قبضہ سے بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد ہوا۔پولیس ترجمان کے مطابق دوران سرچ آپریشن میں سینکڑوں افراد سے پوچھ گچھ اور بائیومیٹرک پرتصدیق کی گئی جبکہ 30گھروں میں تلاشی کا عمل بھی کیا گیا ،مزید بھی جرائم پیشہ افراد کے خلاف ضلعی پولیس کی کاروائی جاری رہے گی۔اس موقع پر ڈی پی او صوابی نے کہا کہ ضلع بھر سے جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔منشیات فروشوں اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا چکا ہے انشاء اللہ جلد ہی ان کو پابند سلاسل کر کے ان کے منتقی انجام تک پہنچایا جائے گا ۔