لاہور کا ضمنی الیکشن ن لیگ بھاری اکثریت سے جیتے گی،سحرش قمر
مظفرآباد(بیورورپورٹ)آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کی رکن وچئیر پرسن مجلس قائمہ محکمہ صنعت وتجارت سحرش قمر نے کہا ہے کہ لاہور کے ضمنی انتخابات مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے جیتے گی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہNA120کا ضمنی الیکشن پاکستان کے سیاسی مستقبل کا نقشہ واضح کرے گا اور سیاسی مستقبل کی بنیاد ثابت ہو گا ۔اس ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی پاکستان کے عوام قائد پاکستان میاں محمد نواز شریف کے ترقی کے ویژن کو پائیہ تکمیل تک پہنچانے کے لیئے ووٹ کی طاقت سے ن لیگ کو کامیاب بنائیں گے کشمیریوں نے الحاق پاکستان کے لیئے بے مثال قربانیاں دی ہیں اور منزل مقصود کے حصول تک قربانیوں کا سفر جاری رکھیں گے پاکستان میں لاکھوں کشمیری مہاجر آباد ہیں جو یہاں کی سیاست اور تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں کشمیر اور برما کے مسئلے میں فرق ہے کشمیر کے دریاؤں ،پانیوں اور پہاڑوں کا رخ پاکستان کی طرف ہے میڈیا قوم کو متحد کرنے میں اپنا کردار ادا کرے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ملک میں ترقی اور خوشحالی کے ایجنڈے پر گامزن ہے ملک کو معاشی و اقتصادی طور پر مستحکم بنانے کے لیئے قائد پاکستا ن میاں محمد نواز شریف نے بے پناہ خدمات سرانجام دی ہیں مہاجرین کشمیر مقیم پاکستان لاہور کے ضمنی الیکشن اور 2018کے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کی کامیابی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔