ماڈل ٹاؤن کچہری: نئے جوڈیشل مجسٹریٹس کے اعزاز میں تقریب
لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری نئے تعینات ہونے والے جوڈیشل مجسٹریٹ کے اعزاز میں 11 ستمبر کو پر وقار تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔تقریب کا اہتمام ماڈل ٹاؤن کچہری کے نائب صدر حسام الدین بسریا کی جانب سے کیا گیا ہے ،جوڈیشل مجسٹریٹ کی پر وقار تقریب ماڈل ٹاؤن بار روم میں منعقد ہوگی ،حال ہی میں ماڈل ٹاؤن کچہری میں 10نئے جوڈیشل مجسٹریٹ تعینات ہوئے ہیں، بار انتظامیہ کی جانب سے جوڈیشل مجسٹریٹس کے اعزاز میں تقریب میں شرکت کے لئے وکلا ء کو دعوت نامے بھی بھجوا دئیے گئے ہیں۔