سابق آئی جی ریلوے ،ڈی ایس پی و دیگرکیخلاف ہرجانے کا دعویٰ

سابق آئی جی ریلوے ،ڈی ایس پی و دیگرکیخلاف ہرجانے کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)سول جج کی عدالت میں خالق علی نے سابق آئی جی ریلوے منیر احمد چشتی،ڈی ایس پی پراسیکیوشن جواد خان ،پی اے جبر خان اور انسپکٹر ریلوے رانا افتخار کے خلاف ایک کروڑ 30لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا۔سول جج کی عدالت میں خالق علی کے وکیل راجہ محمد اشرف نے ایک کروڑ 30لاکھ روپے ہرجانے کا دعوی دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ مذکورہ افراد نے اس کے خلاف رشوت لینے کا جھوٹا مقدمہ درج کرواکے گرفتار کرایا ،بعد ازاں عدالت نے مقدمے کے مدعی کو طلب کیا تو اس نے کیس سے لاعلمی کا اظہار کیا جس پر عدالت نے اسے بری کردیا۔ ریلوے کے ان افسران نے اس کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کرواکے اس کے مستقبل کو خراب کرنے کی کوشش کی ،عدالت سے استدعا ہے کہ سابق انسپکٹر جنرل ریلوے،ڈی ایس پی جواد خان ،پی اے جبارخان اور انسپکٹر ریلوے رانا افتخار کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کرانے پر ہرجانہ دلوایا جائے ،عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے 12اکتوبر کو طلب کرلیاہے۔

مزید :

علاقائی -