ویمن بیس بال ایشیا کپ،بھارت نے پاکستان کوشکست دیدی

ہانگ کانگ (ڈیلی پاکستان آن لائن)ویمن بیس بال ایشیا کپ میں بھارت نے پاکستان ویمن ٹیم کونو ٗتین سے شکست دے دی، پاکستان ویمن بیس بال ٹیم کی یہ ایونٹ میں تیسری شکست ہے۔ہانگ کانگ میں ہونے والے ویمن بیس بال ایشیا کپ میں پاکستان کوروایتی بھارت سے پہلے ہانگ کانگ اورکوریاسے شکست کاسامنا کرنا پڑا ۔ چمپئن شپ میں ہانگ کانگ، جاپان ، پاکستان،کوریا، تائیوان، بھارت اور چین کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔