گیس لیکج سے دھماکہ، وی سی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی اہلیہ جاں بحق

بہاولپور (ویب ڈیسک) اسلامیہ یونیورسٹی کے وی سی ہاﺅس میں گیس لیکج کے باعث دھماکے سے وائس چانسلر کی اہلیہ جاں بحق ہو گئیں۔
شاہد خاقان عباسی نے 1988ءمیں خود ایک لائٹ ائیر کرافٹ تیار کیا تھا
تفصیل کے مطابق پائپ لیک کر جانے کے باعث وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی ڈاکٹر قیصر مشتاق کے گھر کے رہائشی کمرے میں گیس بھر گئی، استری چلانے پر کمرے میں دھماکہ ہو گیا اور آگ بھڑک اٹھی ، کمرے کی دیوار اور چھت گرنے سے وائس چانسلر کی اہلیہ جاں بحق ہو گئیں، وائس چانسلر ڈاکٹر قیصر مشتاق کی اہلیہ کی نماز جنازہ آج اسلام آباد میں دوپہر ڈیڑھ بجے ادا کی جائیگی۔