روہینگیا مسلمانوں کا قتل عام نہ روکا گیا تو امریکہ کو مزید شمالی کوریا جیسے ممالک کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، کامران مائیکل

روہینگیا مسلمانوں کا قتل عام نہ روکا گیا تو امریکہ کو مزید شمالی کوریا جیسے ...
روہینگیا مسلمانوں کا قتل عام نہ روکا گیا تو امریکہ کو مزید شمالی کوریا جیسے ممالک کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، کامران مائیکل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شیخوپورہ (آئی این پی) وفاقی وزیر کامران مائیکل نے کہا کہ روہینگیا مسلمانوں کا قتل عام نہ روکا گیا تو امریکہ کو مزید شمالی کوریا جیسے ممالک کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے یہ بات انہوں نے میلہ مریم آباد آمد کے موقع پر کہا کہ روہینگیا مسلمانوں کے بارے میں بنگلہ دیش کے معاندانہ راویہ پر باس پرسکرتے ہوئے بنگلہ دیشی حکمران طبقے کا سفارتی مقاطعہ کرنا چاہیے روہینگیا مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ تورے جا رہے ہیں اور اقوام متحدہ اپنے آقاوں کے حکم کے مطابق شمالی کوریا کے پیچھے پرا ہوا ہے اقا عالم نے روہینگیا مسلم برادری پر ظلم و ستم بند نہ کیا تو دنیا نئے مسائل کا شکار ہو جائے گی بنگلہ دیشی حکومت کا رویہ بنگلہ دیشی عوام کے جذبات کی توہین ہے .

تھر میں پراسرار بیماری سے50 سے زائد بکریاں ہلاک ہو گئیں

دنیا بھر میں پڑوسی ہی سب سے پہلا آمدادی زریعہ ہوتا ہے لیکن بنگلہ دیش کی بھارت حکومت نے روہینگیا مسلمانوں پر اپنے دروازے بند کر دیے ہیں کامران مائیکل نے کہا کہ ہیٹلر جیسے اقدامات کرنے پر برما کی خا تون نے نوبل انعام یافتہ سے نوبل انعام واپس لیا جائے اور برما کے حکمرانوں پر انسانیات کے خلاف اقدامات کرنے کے جرم میں عالمی عدالت میں مقدمہ چلایا جائے اقوام متحدہ کے رویہ پر تنقید کرتے ہوئے کامران مائیکل نے کہا کہ ایسے وقت میں جب لاکھوں مسلمانوں کا قتل عام ہو رہا ہے برما میں ایک پر امن اقلیت کے گھر جلائے جا رہے ہیں معصوم بچوں اور عورتوں گلے کاٹے جا رہے ہیں اقوام متحدہ کو شمالی کوریا کی فکر کھائے جا رہی ہے اس لیے کے اقوام متحدہ کے آقا امریکی حکمران نہیں چاہیتے کہ مسلمانوں پر توڑ ے جانے والے مظالم کا سدباب کیا جاسکے پاکستان نے روہینگیا مسلمانوں کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے ہیں اور ہزاروں میل کی مسافت طے کر کے پاکستان پہنچنے والے روہینگیا مسلم خاندانوں کی بھرپور مدد کر رہا ہے .

انہوں نے بنگلہ دیش کی حمکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیشی حکومت اپنی عوام کے جذبات اور اسلامی اخوت کی روایات کے خلا ف ا قدامات کر کے دنیا بھر کے انسانیات کے جذبات مجروح کر رہی ہے اور پڑوسی ملک ہونے کے ناطے بنگلہ دیشی حکموت کو چاہیے کہ روہینگیا مسلمانوں کے لیے اپنی سرحدیں کھول کر لاکھوں انسانوں کی جان بچانے کے لیے اپنا کردار ادا کر کرے دنیا کو حیران کر دے.

مزید :

شیخوپورہ -