عمران خان وطن واپسی پر لاہور میں ڈیرے ڈالیں گے،14 ستمبر کو ریلی کی قیادت کریں گے

عمران خان وطن واپسی پر لاہور میں ڈیرے ڈالیں گے،14 ستمبر کو ریلی کی قیادت کریں ...
عمران خان وطن واپسی پر لاہور میں ڈیرے ڈالیں گے،14 ستمبر کو ریلی کی قیادت کریں گے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان لندن سے واپسی پرلاہور میں ڈیرے ڈالیں گے ،میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان 12 ستمبر کووطن واپس پہنچیں گے اور لاہور زمان پارک میں قیام کریں گے ، ضمنی الیکشن کی نگرانی کریں گے ،نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی 14 ستمبر کو ریلی نکالے گی جس کی قیادت عمران خان کریں گے ،ریلی کو کامیاب بنانے کیلئے پارٹی رہنماﺅں کو ٹاسک سونپ دیا گیا ہے اور یہ ریلی این اے 120 کی حدود سے باہر نکالی جائے گی ،دریں اثنا این اے 120 کی انتخابی مہم کے حوالے سے پی ٹی آئی کا اجلاس آج ہو گی،ڈاکٹر یاسمین راشد سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کو بریفنگ دیں گی ۔

مزید : لاہور /اہم خبریں