میرے بچے شوبز میں اپنا مقام بنا رہے ہیں‘جاوید شیخ

میرے بچے شوبز میں اپنا مقام بنا رہے ہیں‘جاوید شیخ
میرے بچے شوبز میں اپنا مقام بنا رہے ہیں‘جاوید شیخ

  

لاہور(آئی این پی) فلم سٹار جاوید شیخ نے کہا ہے کہ میرے بچے شوبز میں اپنا مقام بنا رہے ہیں‘شارٹ کٹ پر خود یقین رکھتاہوں اور نہ اس سے کامیابی ملتی ہے ۔

شوبزکی دنیا کسی یونیورسٹی سے کم نہیں ہے اس میں ہر طرح کے لوگ موجود ہیں‘صائمہ خان

اپنے ایک انٹرویو میں جاوید شیخ نے کہا کہ فلم انڈسٹری نے ہمیں بہت کچھ دیا اب وقت ہے کہ ہم بھی کچھ لٹائیں‘ پاکستانی شوبز میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں یہاں پر ہر روز نئے چہرے سامنے آ رہے ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ اگر ہم خود میں اتفاق اور اتحاد پیدا کر لیں تو فلم انڈسٹری کو اندھیروں سے نکال کر ایک مرتبہ پھر روشنیوں میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شوبز میں صرف وہی کامیابی ہوتے ہیں جو شارٹ کٹ کی بجائے محنت پر یقین رکھتے ہیں.

مزید : تفریح