زائچہ گھر ۔۔روحانی علوم کی روشنی میں ڈیلی پاکستان آن لائن کاسوال وجواب پر مبنی انتہائی دلچسپ سلسلہ

زائچہ گھر ۔۔روحانی علوم کی روشنی میں ڈیلی پاکستان آن لائن کاسوال وجواب پر ...
 زائچہ گھر ۔۔روحانی علوم کی روشنی میں ڈیلی پاکستان آن لائن کاسوال وجواب پر مبنی انتہائی دلچسپ سلسلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جہیز کے پیسے نہیں ،رشتہ ٹوٹنے کا ڈر
ذیشان علی۔ ساہیوال
س: میری بہن کی شادی سر پر ہے۔ لیکن خراب حالات کی وجہ سے ابھی جہیز مکمل نہیں ہو سکا، شادی کے اخراجات سمجھ نہیں آ رہے ہیں، کیا کروں۔ ڈر ہے کہ کہیں رشتہ ہی نہ ٹوٹ جائے۔ آپ ستاروں کی روشنی میں میری رہنمائی فرمائیں۔
ج: آپ کے حالات جان کر افسوس ہوا، لیکن یاد رکھیں کہ ہر مشکل اپنے ساتھ حل بھی لاتی ہے۔ آپ نماز حاجت ادا کریں اور صدقات دیں، آیت کریمہ کی پڑھائی کروائیں، اللہ بڑا کار ساز ہے۔ وہ اپنے بندوں کو بے سہارا نہیں چھوڑنے والا، توکل کے ساتھ تمام عمل کریں۔ انشاءاللہ بہتری ہو گی۔

ریٹائرمنٹ کے بعد کیا کروں؟
بابر غنی۔ لاہور
س: میری ساری عمر مصیبتوں اور رکاوٹوں میں گزری ہے۔ مجھے بتا دیں کہ میری شادی کب ہو گی؟ ریٹائرمنٹ کے بعد بھائیوں کے ساتھ کاروبار میں ہو جاﺅں یا کچھ اور کروں؟
ج: شراکت آپ کو راس نہیں آئے گی، آپ ایسا کام کریں جس میں آپ کی خود مختاری برقرار رہے وہ آپ کے لیے ٹھیک رہے گا۔ کوشش کرنے سے اگلے سال کے دوران میں آپ کی شادی ہو سکتی ہے۔

امریکی یا ایرانی لڑکی سے شادی کرنا چاہتا ہوں
جہاں زیب۔ کوئٹہ
س: میرے بھائی کی تعلیم کتنی ہے اور کونسا شعبہ بہتر ہے، کیا بیرون ملک پڑھائی یا روزگار کے لےے جا سکے گا، امریکہ یا ایران کی لڑکی سے اس کی شادی ہو گی یا پھر کہیں اور؟
ج: ستاروں کی روشنی میں لگائے گئے حساب کے مطابق آپ کے بھائی کے لیے جو شعبہ جات بہتر ہیں وہ درس و تدریس، پبلک ڈیلنگ، نشر و اشاعت اور خدمات کے شعبہ جات ہیں۔ آپ کے بھائی کی تعلیم گریجویشن تک ہے۔ مزید تعلیم حاصل کرنے کے لیے زیادہ محنت اور وسائل کی ضرورت ہو گی۔ ف نام کی لڑکی سے شادی کے امکانات ہیں لیکن اس کے لیے بہت تگ و دو کرنا پڑے گی اور ہو سکتا ہے کہ رابطہ درمیان میں منقطع ہو جائے۔ حالات میں بہتری کے لیے بدھ کے روز اپنا مبارک پتھر ساعت عطارد میں پانچ سے چھ کیرٹ کا زمرد پہنیں۔ انشاءاللہ بہتری ہو گی۔ روحانی تدابیر اختیار کریں۔

آپ کا شوہر بے گانی عورت کے اشراوں پر ناچتا ہے
مہوش ۔کھاریاں
س: سوال شائع نہ کرنے کی خواہش۔
ج: آپ کے زائچہ کے مطابق خانہ ازدواج میں مریخ کی موجودگی خاندانی اور ازدواجی لڑائی جھگڑے کو ظاہر کر رہی ہے۔ آپ کے لیے ضروری ہے کہ ان مشکل حالات کے لیے اپنے آپ کو ذہنی طور پر تیار کریں۔ اپنے شوہر کے ساتھ لڑائی جھگڑا بالکل نہ کریں۔ اگر وہ جھگڑے کی کوشش کریں تو خاموش ہو جائیں اور الٹا ان کی خدمت گزاری کریں۔ ان کا آپ سے لڑنا خود ان کے اپنے ذہن کی اختراع نہیں ہے۔ دراصل بازاری اور غلط عورتیں سفلی عملیات کرکے یہ غلاظت مردوں کو کسی بہانے سے کھلا دیتی ہیں جس کی وجہ سے ان کی ذہنی سوچ ختم ہو جاتی ہے اور مرد بیچارہ سمجھتا ہے کہ اسے اسی عورت سے محبت ہو گئی ہے اور اس عورت کے اشاروں پر ناچتا ہے۔ بہرحال اس سفلی عمل کا روحانی مداوا بھی ہے۔

۔۔۔۔۔۔

اگر آپ کو بھی ایسے مسائل کا سامنا ہے تو اس پتہ پر ای میل کریں ،جواب اس کالم مِیں باری آنے پر دیا جائےگا۔

pakastrologer@gmail.com

مزید :

ہاروسکوپ -