ملک کے بڑے ہسپتال میں سٹاف کی جانب سے مریضوں اور انکے لواحقین کو حراساں کیے جانے کا انکشاف

ملک کے بڑے ہسپتال میں سٹاف کی جانب سے مریضوں اور انکے لواحقین کو حراساں کیے ...
ملک کے بڑے ہسپتال میں سٹاف کی جانب سے مریضوں اور انکے لواحقین کو حراساں کیے جانے کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آن لائن)ملک کے بڑے ہسپتال پمز میں سٹاف کی جانب سے مریضوں اور انکے لواحقین کو حراساں کرنے کا انکشاف ہوا ہے ۔ایڈمنسٹریٹر اور وی سی پمز کو شکایات کے انبار لگ گئے ہیں۔نام نہاد انکوائریوں کی آڑ میں متاثرین کو طفل تسلیاں دی جانے لگیں۔انتہائی معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پمز میں سٹاف کی جانب سے مریضوں اور انکے لواحقین کو ہسپتال کے احاطہ میں حراساں کیا جاتا رہا ہے ،گزشتہ روز ایک ڈاکٹر ز کے پی ایس کی جانب سے خواتین کو فون کر کے انہیں ہسپتال بلایا گیا تو انہوں نے ایڈمنسٹریٹر پمز کو شکایت کی تو مذکورہ پی ایس  کا بھانڈا پھوٹ گیا ،اور انہوں نے ایک اہم انکوائری کو دبانے کی دھمکی دی ۔پمز ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ پی ایس اس سے قبل بھی ایسی حرکات میں ملوث رہا ہے اور انکی متعدد شکایات انکے افسران بالاکو ملتی رہی ہیں اور ان پر انکوائریاں کروا کر جرائم پر پردہ ڈالا گیا تھا۔ایڈمنسٹریڑ پمز نے مذکورہ پی ایس کے فون ریکارڈ کے لیے احکامات دیے ہیں، ریکارڈ آتے ہی انکے خلاف تادیبی کارروائی کیے جانے کا امکان ہے ۔

مزید :

اسلام آباد -