روہنگیا مسلمانوں کی حالت انتہائی خراب، میانمار اور بنگلہ دیش کی سرحد کبھی کبھار کھل جاتی ہے:طلحہ محمود

روہنگیا مسلمانوں کی حالت انتہائی خراب، میانمار اور بنگلہ دیش کی سرحد کبھی ...
روہنگیا مسلمانوں کی حالت انتہائی خراب، میانمار اور بنگلہ دیش کی سرحد کبھی کبھار کھل جاتی ہے:طلحہ محمود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہاکس بے(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینٹر طلحہ محمود کا کہنا ہے کہ روہنگیا کے مسلمانوں کی حالت بڑی قابل رحم ہے ،میانمار اور بنگلہ دیش کی سرحدیں ان کے لئے کبھی ،کبھی کھل جاتی ہیں۔

روہنگیا میں مسلمانوں پر مظالم ،حکومت بزدلانہ اور مجرمانہ رویہ ترک ،سفیر کو ملک بدر کرتے ہوئے برما سے سفارتی تعلقات ختم کرے :سینیٹر سراج الحق
جے یو آئی (ف)کے سینٹر طلحہ محمود کا روہنگیا مہاجر کیمپ پہچنے کے بعد وہاں کے حالات کے حوالے سے کہنا تھا کہ روہنگیا مسلمانوں کے پاس نہ خیمے ہیں، نہ پہننے کو کپڑے ہیں،مہاجرین کھلے آسمان تلے بیٹھنے پر مجبور ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کیمپ کے اندر طبی سہولیات موجود ہیں ، تاہم اس وقت بھی ہزاروں افراد بارڈر کی دوسری جانب موجود ہیں۔
واضح رہے سینٹر طلحہ محمود امدادی سامان لے کے روہنگیا مہاجر کیمپ پہنچے ہیں۔

روہنگیا میں مسلماںوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر پوری دنیا کے مسلمان سراپا احتجاج ہیں لیکن وہاں کی حکومت نے سب اچھا ہے کی رٹ لگا رکھی ہے۔