لکی مروت میں دہشت گرد حملوں کیخلاف پولیس اہلکار بھی احتجاج پر مجبور ہو گئے
لکی مروت (ڈیلی پاکستان آن لائن)لکی مروت میں دہشت گرد حملوں کیخلاف پولیس اہلکار بھی احتجاج پر مجبور ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس اہلکاروں پر دہشت گرد حملوں کے خلاف سینکڑوں پولیس اہلکاروں نے تاجہ زئی میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ پولیس اہلکاروں پر دہشت گرد حملوں کیخلاف لکی تاجہ زئی روڈ پر مارچ اور لیفٹیننٹ عدنان شہید چوک پر دھرنا دیا ۔
"جنگ " کے مطابق مظاہرین پہلے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز کمپلیکس میں واقع پولیس لائنز میں جمع ہوئے جہاں انہوں نے حملوں کی مذمت کرنے کیساتھ ساتھ مستقبل کے لائحہ عمل کا تعین کرنے کے لیے اجلاس میں شرکت کی۔بعدازاں انہوں نے لکی تاجہ زئی روڈ پر مارچ کیا اور لیفٹیننٹ عدنان شہید چوک پر دھرنا دیا جو تاجہ زئی چوک کے نام سے مشہور ہے۔