پوتے کی خواہش، خریدی گئی بہو کے ساتھ گھناؤ نا فعل کرنے والا شخص گرفتار

بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین میں پوتے کی خواہش رکھنے والے ایک ادھیڑ عمر شخص کو بہو خریدنے اور پھر خود ہی ’پوتا‘ پیدا کرنے کی شرمناک کوشش کرنے پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ہوائی سفر کے بارے میں وہ تمام باتیں جو آپ کے ذہن میں ہیں
پیپلز ڈیلی آن لائن کے مطابق مشرقی چین کے شہر لیانینگینگ سے تعلق رکھنے والے زو نامی بدکردار شخص کا بیٹا ذہنی مریض ہے لیکن اس نے پوتا حاصل کرنے کے لئے 2014ءکے آغاز میں اس کے لئے 12ہزار یووان (تقریباً 2 لاکھ پاکستانی روپے) میں ایک دلہن خرید لی۔ جب چھ ماہ بعد اسے معلوم ہوا کہ اس کا بیٹا لڑکی کی طرف مائل نہیں ہے تو اس نے بچہ پیدا کرنے کی کوشش میں خود ہی خریدی گئی بہو کو ہوس کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔ جب چھ ماہ کی شیطانی کوشش کے باوجود کوئی نتیجہ برآمد نہ ہوا تو اس نے لڑکی کو بانجھ قرار دے کر اپنے گاﺅں کے ہی ایک شخص کے ہاتھ 10 ہزار یووان (تقریباً ڈیڑھ لاکھ پاکستانی روپے) میں فروخت کردیا۔ پولیس نے شیطان صفت شخص کو گرفتارکرلیا ہے جبکہ اس کے ظلم کا نشانہ بننے والی وینگ نامی لڑکی کے خاندان کو ڈھونڈنے کی کوشش جاری ہے۔