کرکٹ کی ترقی کیلئے کھلاڑیو ں کو رو یو ں میں بہتری لا نی ہوگی ،وقار
لاہور( سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ اگر کھلاڑیوں نے ترقی کرنی ہے تو اس کے لئے ان کو فیلڈنگ میں بہتری لانے کے ساتھ ساتھ اپنے رویوں میں بھی بہتری لانے کی اشد ضرورت ہے اسی طرح وہ ترقی کرسکیں گے اور ٹیم کامیابیاں حاصل کرے گی ورنہ ہم پیچھے رہ جائیں گے فٹنس مسائل کا بھی ہمیں سامنا ہے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میں ٹیم کی باؤلنگ اور بیٹنگ اچھی رہی پاکستان کے پاس ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے لیکن فیلڈنگ میں بہتری کے لئے بہت گنجائش موجود ہے انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ پر انویسٹمنٹ کی ضرورت ہے پاکستان کی اے ٹیم انڈر19 اورانڈر 23 پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اپنی رپورٹ میں جو کچھ پی سی بی کو لکھ کر دیا اس پر عمل کیا گیا ہے جس کی خوشی ہے اور یہ ٹیم کی بہتری کیلئے ہے سعید اجمل کو کھلانا چاہئیے لوگوں کے اپنے خیالات ہیں جو اخلاق کے دائرے میں تنقید کرتے ہیں ان کی عزت کرتا ہوں دورہ بنگلہ دیش کے حوالے سے وقار یونس نے کہا کہ ٹیم اس دورہ کے لئے بہت محنت کررہی ہے اور امید ہے کہ ان کی محنت ضرور رنگ لے کر آئے گی لیکن بنگلہ دیش کے خلاف یہ سیریز آسان نہیں ہے اور ٹیم سے کوئی توقعات وابستہ نہیں کی ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ بنگلہ دیش کی ٹیم مضبوط ٹیم ہے اور اس کو اس کی سر زمین پر شکست دینا آسان نہیں ہے لیکن امید ہے کہ ٹیم اس دورہ میں عمدہ پرفارمنس دکھانے کی کوشش کرے گی۔