رضا حسن کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر تحقیقات کیلئے 2رکنی کمیٹی تشکیل
لاہور ( سپورٹس رپورٹر)پی سی بی نے کرکٹر رضا حسن کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر تحقیقات کیلئے 2رکنی کمیٹی تشکیل دیدی۔انکوائری کمیٹی کی رپورٹ میں کلیئر نہ ہونے پر کرکٹر کو تاحیات پابندی اور گرفتاری جیسی سزاؤں کا سامنا کرنا ہوگا۔ذرائع کے مطابق کرکٹر رضا حسن کے بلڈ ٹیسٹ میں کوکین کے اجزاء پائے گئے ہیں۔دوسری جانب ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر پی سی بی کے جانب سے تحقیقت کیلئے کرنل ریٹائرڈ نوشاد اور ڈاکٹر وقار پر مشتمل دورکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔،تحقیقاتی کمیٹی معاملے کی انکوائری کر کے پی سی بی کو رپورٹ پیش کرے گی انکوائری کمیٹی کی رپورٹ میں کلیئر نہ ہونے پر کرکٹر کو تاحیات پابندی اور گرفتاری جیسی سزاؤں کا سامنا کرنا ہوگایاد رہے کہ کافی دن قبل ان کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس پر اب پاکستان کرکٹ بورڈ نے کمیٹی بنانے کا اعلان کیا ہے۔