ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 13 اپریل سے شروع ہوگا
اینٹیگا( نیٹ نیوز) ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 13 اپریل سے سر ویون رچرڈز سٹیڈیم، اینٹیگا میں شروع ہوگا۔ ٹیسٹ سیریز کے آغاز سے قبل انگلینڈ نے سینٹ کٹس انویٹیشنل الیون کے خلاف دو پریکٹس میچ کھیلے جو دونوں ڈرا ہوئے۔ ورلڈ کپ کے ابتدائی راؤنڈ میں باہر ہونے والی انگلش ٹیم ایلسٹر کک کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 21 سے 25 اپریل تک نیشنل کرکٹ سٹیڈیم، گرینیڈا جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ یکم سے 5 مئی تک بارباڈوس میں کھیلا جائے گا۔