ویٹرنری یونیورسٹی میں سپرنگ فیسٹیول کے سلسلے میں فن فئیر کاافتتا ح

ویٹرنری یونیورسٹی میں سپرنگ فیسٹیول کے سلسلے میں فن فئیر کاافتتا ح

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  لاہور )ایجوکیشن رپورٹر)یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز میں سپرنگ فیسٹیول کے سلسلے میں فن فئیر کاانعقاد وائس چانسلر ڈاکٹرطلعت نصیر پا شا نے صبح کو فن فیئر کا افتتا ح کیا مختلف شعبہ جات کے طلبا و طا لبا ت نے بھر پور انداز میں شرکت کی اورمختلف قسم کے سٹال لگائے شام کو سپرنگ فیسٹیول کی اختتامی تقریب ہوئی وائس چانسلر نے صدارت کی اور پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں فیسٹیول میں ادار ہ فارما سوٹیکل سائنس نے مجموعی طور پر پہلی، شعبہ مائیکروبیالوجی نے دوسری اور شعبہ فوڈ سائنس اینڈ ہیومن نیوٹریشن نے تیسری پوزیشن حاصل کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے جشن بہاراں کے مختلف مقابلوں میں بھرپور انداز میں حصہ لینے پر طلبہ کی تعریف کی۔ اور کہا کہ اس قسم کے مقابلوں میں شرکت طلبہ کی کردار سازی اور سماجی تربیت کے لیئے ضروری ہے قبل ازیں نعت خوانی ، قرات، پوسٹر ، پھولوں کی سجاوٹ، کوئز ، ڈرامہ، شار ٹ فلم ، میوزک، سٹینڈ اپ کا میڈی اور تصو یر ی مقا بلے بھی ہوئے جس میں طلبہ کی بڑی تعداد نے حصہ لیا ۔