آصف ہاشمی کے ریڈ وارنٹ کیخلاف درخواست،وزارت داخلہ اور ایف آئی اے سے دوبارہ جواب طلب
لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ آصف ہاشمی کے خلاف اراضی سکینڈل کے مقدمات میں ریڈوارنٹ جاری کرنے پر وزارت داخلہ اور ایف آئی اے سے 14اپریل تک دوبارہ جواب طلب کر لیا۔ مسٹر جسٹس انوار الحق نے آصف اختر ہاشمی کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل میاں حنیف طاہر نے موقف اختیار کیا کہ ٹرائل ماتحت عدالت میں زیر التواء ہے، ریڈ وارنٹ معطل کئے جائیں۔ جواب طلب