قرطبہ چوک سے لبرٹی تک سگنل فری کوریڈورمنصوبے کیخلاف دائر درخواستوں کی سماعت 13 اپریل تک ملتوی

قرطبہ چوک سے لبرٹی تک سگنل فری کوریڈورمنصوبے کیخلاف دائر درخواستوں کی سماعت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہورہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ کی سربراہی میں قائم تین رکنی فل بنچ نے قرطبہ چوک سے لبرٹی تک سگنل فری کوریڈورمنصوبے کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت 13 اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے پنجاب حکومت کے وکلاء کو دلائل کے لئے طلب کرلیا ہے۔سگنل فری منصوبے کے خلاف دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ اس منصوبے کی تعمیر میں بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی جارہی ہے جبکہ یہ منصو بہ بھی ماحولیاتی آلودگی کا بھی سبب بنے گا اور متعلقہ اداروں سے این او سی لیے بغیر منصوبہ شروع کردیا گیا ہے جو کہ غیر قانونی اور غیر آئینی ہے لہٰذا عدالت اس کا نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کرے۔فاضل بنچ سگنل فری کوریڈور منصوبے اور ایل ڈی اے کی قانونی حیثیت کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت روزانہ کی بنیاد پر کررہا ہے۔ سماعت ملتوی

مزید :

صفحہ آخر -