پاکستانی سرحد کے قریب ایرانی پاسداران انقلاب کے دو افسر قتل ،لاشیں تہران منتقل
تہران (آئی این پی )پاکستان کے صوبہ بلوچستان کی سرحد سے متصل ایران کے صوبہ سیستان بلوچستام میں مہرستان کے مقام پر مسلح افراد کے حملے میں ایرانی پاسداران انقلاب کے دو سینئر اہلکار ہلاک ہوگئے ۔ایرانی میڈیاکی رپورٹ کے مطابق شرپسندوں کے ایک گروپ نے صوبہ بلوچستان میں مہرستان کے مقام پر گھات لگا کر پاسداران انقلاب کے ایک قافلے پرحملہ کیا جس میں فوج کی مواصلاتی یونٹ کے دو سینئر اہلکار ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت مرتضی محمد باقی اور محمد محمدی سلیمانی کے نام سے کی گئی ہے۔ دونوں کو مہرستان کے ایک پہاڑی علاقے بیر میں حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ بعد ازاں ان کی لاشیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے تہران منتقل کی گئیں۔