حج پالیسی2015،حج پچھلے سال سے 35ہزار روپے مہنگا

حج پالیسی2015،حج پچھلے سال سے 35ہزار روپے مہنگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)حج پالیسی2015کا ڈرافٹ، سٹینڈنگ کمیٹی قومی اسمبلی سے کیبنٹ ڈویژن کا سفر 10ہزار سرکاری حج مہنگاالفاظ کی ہیرا پھیری سے بظاہر 7ہزار سستا عملی طور پر گزشتہ سال سے 35ہزار روپے مہنگا کر دیا گیا ،سٹینڈنگ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی سیکرٹری مذہبی امورنے سرکاری حج پیکج پنجاب،کے پی کے ،کے لیے لاکھ56ہزارسندھ،بلوچستان کے لیے 2لاکھ46ہزار روپے بنایا تھاPIAنے 7ہزار روپے کرایہ کم کر دیا ہے ،کابینہ کی منظوری کے لیے تیار کی جانے والی پا لیسی کے ڈرافٹ میں سرکاری حج پیکج2لاکھ65ہزار اور2لاکھ56ہزار تجویز کیا گیا ہے،کھانا گزشتہ سال بھی شامل تھا اور اس سال بھی کھانا شامل ہو گاگزشتہ سال حاجیوں کو 30سے35ہزار روپے فی کس حاجی کو واپس کیے گئے تھے اس سال حاجیوں کو کوئی رقم واپس نہیں کی جائے گی ،گزشتہ سال حج2لاکھ75ہزار روپے اور2لاکھ62ہزار روپے تھا حج کرایہ1لاکھ 7ہزار روپے تھا اور اس میں سے 35ہزار روپے حاجیوں کو عمارتوں کے کرائے میں فرق میں حاجیوں کو واپس کیے گئے تھے اس سال حج کرایہ7ہزار کم ہو کر 1لاکھ روپے رہ گیا ہے اور حج پیکج 2لاکھ72ہزار کی بجائے2لاکھ65ہزار کر دیا گیا ہے بظاہر فرق صرف PIAکے کرائے 7ہزار کم کرائے کا فرق ظاہر کیا گیا ہے مگر عملی طور پر 35ہزار روپے جو گزشتہ سال واپس کیے گئے تھے وہ اس سال کسی حاجی کو کوئی پیسہ واپس نہیں ہو گا حج پالیسی کا ڈرافٹ وفاقی سیکرٹری کے پاس فائنل کر لیا گیا ہے پیر کو وفاقی کابینہ کو مل جائے گا 15اپریل کو اجلاس ہونے کی صورت میں منظوری اور اعلان متوقع ہے

مزید :

صفحہ آخر -