کل تمام غیر تصدیق شدہ سیمیں بند کر دی جائیں گی: چیئرمین پی ٹی اے

کل تمام غیر تصدیق شدہ سیمیں بند کر دی جائیں گی: چیئرمین پی ٹی اے
کل تمام غیر تصدیق شدہ سیمیں بند کر دی جائیں گی: چیئرمین پی ٹی اے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) چیئرمین ٹی ٹی اے ڈاکٹر سید اسماعیل شاہ نے کہا ہے کہ کل تمام غیر تصدیق شدہ سمیں بند کر دی جائیں گی۔ انٹر نیشنل رومنگ روکنے کا سسٹم موجود نہیں یو ٹیوب کھولنے کا ابھی فیصلہ نہیں کیا۔

لاہور میں نجی موبائل کمپنی اور بس سروس کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ سموں کی تصدیق کی آخری تاریخ 12 اپریل ہے جس میں توسیع نہیں کی جا رہی 7 کروڑ 70 لاکھ سموں کی تصدیق ہو چکی جبکہ ڈیڑھ کروڑ سمیں بند کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ افغانستان سے موبائل سگنلز پاکستان آتے ہیں۔ انٹرنیشنل رومنگ روکنے کا پاکستان میں کوئی سسٹم نہیں غیر ملکی باشندوں پر دو سے زائد سمیں رکھنے کی پابندی لگا دی گئی ہے۔چیئرمین پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ یو ٹیوب کھولنے کا ابھی فیصلہ نہیں کیا۔

مزید :

قومی -