پاکستان نے یمن پر قرار داد سے آگاہ نہیں کیا: سعودی فوج

پاکستان نے یمن پر قرار داد سے آگاہ نہیں کیا: سعودی فوج
پاکستان نے یمن پر قرار داد سے آگاہ نہیں کیا: سعودی فوج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (ویب ڈیسک) سعودی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل احمد العسیری نے کہا ہے کہ پاکستان ابھی تک یمن کے خلاف اتحاد میں شامل ہونے کے بارے میں پارلیمنٹ کے فیصلے سے آگاہ نہیں کیا۔ ترجمان عسیری نے ایک بیان میں کہا کہ ہم یمن میں جاری آپریشن میں پاکستانی فوج کی شمولیت کے خواہاں ہیں۔ پاکستانی فوج کی جنگی مہارت پر کوئی شک نہیں کیا جاسکتا، پاک فوج کی شمولیت سے آپریشن کو مزید تقویت ملے گی۔ ترجمان نے کہا کہ پاک فوج کی شمولیت سے متعلق حکومت پاکستان کے موقف کا انتظار ہے اور حکومت نے پارلیمنٹ کی قرار داد کے بارے میں بھی ابھی تک آگاہ نہیں کیا۔