اس مجسمے میں ایسی کیا خاص بات ہے کہ ہر وقت سیاحوں کی قطاریں لگی رہتی ہیں،جا ن کر آپ کے بھی رونگٹے کھڑے ہو جائیں گے

بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین میں 17 سال قبل مرنے والے ایک بدھ راہب کو اس کے چیلوں نے شیشے کے ایک مرتبان میں محفوظ کررکھا ہے اور یہ راہب اب سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز بن گیا ہے۔
ٹی وی دیکھتے وقت اپنا موبائل فون استعمال نہ کریں،سائنسدانوں نے انتہائی تشویشناک خبر سنا دی
اخبار ”پیپلزڈیلی“ کے مطابق چیلوں کا کہنا ہے کہ راہب ووینکنگ 102 سال کی عمر میں مرا اور اس کے مرتے ہی چیلوں نے اسے سنہری پوشاک پہنا کر وسطی چین کے لنگ کوان مندر میں حنوط کردیا۔ 17سال گزرنے کے باوجود حنوط شدہ راہب کے چہرے کے خدو خال واضح نظر آتے ہیں جبکہ اس کی داڑھی کے سفید لمبے بال بھی مکمل طور پر محفوظ ہیں۔ شیشے کے مرتبان میں لوٹس پوزیشن مراقبے میں بیٹھے اس راہب کو دیکھنے کے لئے دنیا بھر سے سیاح آن یانگ شہر میں پہنچ رہے ہیں اور اس کی حیرت انگیز حد تک اچھی حالت پر حیرانگی کا اظہار کررہے ہیں۔