کوٹلی، نکیال روڈ پر کار کھائی میں جاگری،6 افراد جاں بحق، ایک زخمی 

کوٹلی، نکیال روڈ پر کار کھائی میں جاگری،6 افراد جاں بحق، ایک زخمی 
کوٹلی، نکیال روڈ پر کار کھائی میں جاگری،6 افراد جاں بحق، ایک زخمی 

  

کوٹلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)نکیال روڈ پر کار کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 6افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق کار سوار نکیال سے کوٹلی جا رہے تھے کہ موڑ کاٹتے ہوئے حادثہ پیش آگیا، جاں بحق افراد میں دو مرد،دوخواتین ایک بچہ اور ایک بچی شامل ہیں جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، جاں بحق اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

مزید :

علاقائی -آزاد کشمیر -کوٹلی -