سی بی ڈی پنجاب نے روٹ 47 کے تمام تعمیراتی کام مکمل کر لیے

  سی بی ڈی پنجاب نے روٹ 47 کے تمام تعمیراتی کام مکمل کر لیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پنجاب (سی بی ڈی پنجاب) نے انتہائی اہمیت کے حامل سی بی ڈی روٹ 47 پر تمام انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کا کام کامیابی سے مکمل کر لیا ہے جو کہ لاہور میں آمدورفت کو بہتر بنانے، ٹریفک کے بہاؤ میں بہتری لانے اور پائیدار شہری نقل و حرکت کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ یہ روٹ جلد ہی عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔منصوبے میں سائیکل لین کی پینٹ ورک کی تکمیل شامل ہے جو سی بی ڈی پنجاب کے ماحول دوست سفری ذرائع کے فروغ کے ویڑن کا حصہ ہے۔ سڑک کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے سپیڈ بریکرز، اسپیڈ رَڈرز اور اسپیڈ لمٹ سائن بورڈز بھی نصب کر دیے گئے۔ اس کے علاوہ، روٹ کے اطراف ہارٹی کلچر کے کام کی تکمیل سے نہ صرف منصوبے کی خوبصورتی میں اضافہ ہوا۔سی بی ڈی روٹ 47 تقریباً 4 کلومیٹر طویل چھ رویہ (3x3) جدید شاہراہ ہے جو گلبرگ میں واقع سی بی ڈی قائد ڈسٹرکٹ کو والٹن روڈ پر واقع سی بی ڈی باب ڈسٹرکٹ سے جوڑتی ہے۔منصوبے کی نمایاں خصوصیت 912 میٹر طویل چھ رویہ فلائی اوور ہے، جو والٹن ریلوے کراسنگ پر تعمیر کیا گیا۔سی ای او  عمران امین نے کہا سی بی ڈی روٹ  ترقی اور اسمارٹ شہری منصوبہ بندی کی علامت ہے۔