آئین کو اصل شکل میں بحال کروائیں گے، حامد خان 

     آئین کو اصل شکل میں بحال کروائیں گے، حامد خان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نامہ نگار خصوصی) سینئر قانون دان پی ٹی آئی کے سینیٹر حامد خان نے لاہور ہائیکورٹ بار اور لاہور ڈسٹرکٹ بار کے صدور کے ہمراہ صدر کراچی بار پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں وکلاء ایک زبان ہیں وکلاء آئین اور رول آف لاء کیساتھ کھڑے ہیں، آئین کو اصل شکل میں بحال کروائیں گے، کراچی بار کے صدرحامد نواز وڑائچ بہادر انسان ہے، ہم نے انہیں کو کہا کہ آپ اس تحریک کو لے کر چل رہے ہیں آپ کنونشن کروائیں، کر ہم حامد نواز کی جرأت کو سلام پیش کرتے ہیں وہ آج بھی کھڑا ہے، ہم کنونشن میں بھر پور شرکت کریں گے اور اس کے ساتھ کھڑے ہونگے، ہم اسلام آباد اور لاہور میں بھی کنونشن کریں گے، ہم کسی سے ڈرنے والے نہیں،صدرلاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملک آصف نسوانہ نے کہا کہ پوری وکلاء  برادری حملے کی پرزور مذمت کرتی ہے، ہم آج حامد نواز سے اظہار یکجہتی کے لیے موجود ہیں، اپنی ہر جدوجہد کریں گے اور اور کنونشن میں بھر پور شرکت کریں گے، لاہور بار ایسوسی ایشن کے صدر مبشر رحمن چوہدری نے کہا کہ پنجاب بار کونسل اور پاکستان بار حکومت کے ٹاؤٹ بنے ہوئے ہیں انھیں چاہیے تھا کہ اس پر ایکشن لیتے، مسئلہ چھ نہروں کا ہے دریائے سندھ سے چھ نہروں کو نکال کر چولستان کو آباد کرنا چاہتے ہیں اور سندھ کی آباد زمینوں کو ویران کرنا چاہتے ہیں ہم کھڑے ہیں اور اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

حامد خان 

مزید :

صفحہ آخر -