شاہ رخ خان دیوالیہ ہو گئے ہیں‘ نجومی نے تہلکہ خیزدعویٰ کردیا

ممبئی (آئی این پی) بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے 20 سال میں پہلی مرتبہ اہلیہ اور بچوں سمیت منت کے نام سے مشہور اپنا گھر چھوڑا جس کے بعد سے اب تک وہ سرخیوں میں ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ میں کہا گیا کہ شاہ رخ خان ممبئی میں دوسری جگہ منتقل ہوئے ہیں، ان کا نیا گھر ممبئی کے پوش علاقے میں موجود پوجا کاسا اپارٹمنٹس ہیں۔صحافی سدھارتھ کنن کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ نجومی گیتانجلی سکسینہ سے انٹرویو کر رہے ہیں جس میں انہوں نے ان سے ان افواہوں کے بارے میں پوچھا جس میں یہ دعوی کیا گیا تھا کہ شاہ رخ خان دیوالیہ ہو گئے ہیں۔
نجومی نے اداکار کی تاریخ پیدائش کا تجزیہ کیا اور دعوی کیا کہ اداکار کو درحقیقت مالی مسائل کا سامنا ہے، اور اس کی وجہ شاید اداکار قرضے میں ڈوبے ہوئے ہیں، میرے کارڈز کے مطابق مالی مسائل زیادہ ہیں اور شاہ رخ خان دیوالیہ ہوگئے ہیں۔