خیرپور میں لاپتہ  ہو نیوالی 2 کمسن بہنوں کی لاشیں برآمد مگر کہاں سے ملیں؟ گھر میں کہرام 

خیرپور میں لاپتہ  ہو نیوالی 2 کمسن بہنوں کی لاشیں برآمد مگر کہاں سے ملیں؟ ...
خیرپور میں لاپتہ  ہو نیوالی 2 کمسن بہنوں کی لاشیں برآمد مگر کہاں سے ملیں؟ گھر میں کہرام 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خیرپور (آئی این پی )خیرپور نارا کے علاقے میں ایک اندوہناک واقعہ سامنے آیا ہے جہاں چند روز قبل پراسرار طور پر لاپتہ  ہونے والی 2 کمسن بہنوں کی لاشیں  ان کے ہی دادی کے گھر کے ایک بند صندوق سے برآمد ہوئیں۔

پولیس کے مطابق 5 سالہ سمیراں اور سات سالہ واجدہ چند روز قبل کھیل کے دوران لاپتہ ہو گئی تھیں۔ بچیوں کی تلاش کئی دنوں سے جاری تھی تاہم جمعرات کے روز جب اہلِ خانہ نے ایک پرانے بند صندوق کو کھولا تو دونوں بچیوں کی لاشیں برآمد ہوئیں۔لاشیں ملتے ہی گھر میں قیامت برپا ہو گئی، ماں باپ اور رشتہ دار شدتِ غم سے نڈھال ہو گئے جبکہ اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد متاثرہ خاندان سے اظہارِ تعزیت کے  لیے  پہنچ گئی۔

ورثاء نے کہا  کہ ان کی کسی سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں  اور یہ واقعہ سمجھ سے بالاتر ہے۔انہوں نے پولیس سے مطالبہ کیا  کہ معاملے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کی جائیں اور اگر یہ قتل ہے تو مجرموں کو جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔