عمران خان کی بھارتی وزیر اعظم کو دورہ پاکستان کی دعوت :بھارتی میڈیا
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو پاکستان آنے کی دعوت دے دی ۔ترجمان بھارتی وزیر خارجہ کا کہناتھا کہ نریندرمودی کی دعوت پر عمران خان نے ملاقات کی اور یہ ملاقات انتہائی خوش آئند اور مثبت رہی ہے ،اس دوران دونوں رہنماﺅں نے پاک بھارت تعلقات میں بہتری کے لیے موثر اقدامات کرنے پر زور دیا ۔ دوسری جانب بھارتی میڈ یا نے دعویٰ کیاہے کہ ملاقات کے مو قع پر عمران خان نے بھارتی وزیر اعظم کو پاکستان آنے کی دعوت بھی دی ۔واضح رہے کہ بھارت میں جاری انتہا پسندی اور مودی کی پالیسیوں کے خلاف عمران خان انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنا تے رہے ہیں۔