گرل گائیڈ ایسوسی ایشن کا طالبات کو مفت تربیتی کورسزکرانے کا اعلان
لاہور(نمائندہ خصوصی)گر ل گائیڈز ایسوسی ایشن پنجاب کا لاہور سمیت پنجاب بھر میں کالجز کی طالبات کو مختلف شعبو ں میں فری ٹریننگ اور کورسز کیلئے یونیورسٹی آف لاہورکیساتھ معاہد ہ۔طالبات کو تمام کورسز فر ی کر وانے کے ساتھ ساتھ ان کو فری پک اینڈ ڈراپ کی سہولت بھی دی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق گور نر ہاؤس لاہور میں گر ل گائیڈز ایسوسی ایشن پنجاب کی صدر و گور نر پنجاب کی اہلیہ بیگم پروین سرور اور صوبائی کمشنر گرل گائیڈز ایسوسی پنجاب مسز ثروت اور یونیورسٹی آف لاہور کی جانب سے ڈائر یکٹر سٹوڈنٹس افیئرز حمیرا اویس نے معاہدہ پر دستخط کیے جبکہ اس موقعہ پر گر ل گائیڈز ایسوسی ایشن پنجاب کی ڈپٹی صوبائی کمشنر مسزترین فضل،ایگز یکٹو ممبر زمسز نگہت ارشد،مسزندیم ظفر اور سنیئر ٹر ینر گر ل گائیڈز ایسوسی ایشن سلمی سجاد،ڈائر یکٹر ڈویلپمنٹ کوارڈی نیٹر یونیورسٹی آف لاہور ڈاکٹرمر یم کیانی،سعیدہ انعم،ڈاکٹر اربیہ اور ایڈوکیٹ عائشہ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
اس موقعہ پر معاہدہ کی خوشی میں کیک بھی کاٹا گیا۔اس موقعہ پر میڈیا سے گفتگو کے دوران گور نر پنجاب کی اہلیہ اور گر ل گائیڈز ایسوسی ایشن پنجاب کی صدر بیگم پروین سرور نے کہا کہ یونیورسٹی آف لاہور کے ساتھ ہونیوالا یہ معاہدہ ہر لحاظ سے تاریخی اور شاندار ہے جس سے قوم کی بچیوں کو اپنے مستقبل میں کامیابی سے آگے بڑ ھنے اور روز گار کے مواقعوں کی فراہمی کیلئے
یونیورسٹی آف لاہور کے ساتھ ملکر نرسنگ،فسٹ ایڈ 'بیوٹیشن،کمپوٹرکورسز،آئی ٹی کورسز،ٹیکنکل کورسز سمیت دیگر کورسز بھی کروائیں جائیں گے اور انکے لیے روزگار کی فراہمی کیلئے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔بیگم پروین سرور نے کہا کہ گرل گائیڈز اینڈ بوائز سکاؤٹس نہ صرف تحریک ہے بلکہ علم شعور ہنر مندی اورصحت عامہ کی فراہمی اور تمام علوم کے متعلق آگاہی کا نام ہے۔ اْنہوں نے کہا کہ قائداعظم محمدعلی جناح نے اس تحریک کی بنیاد رکھی ہم اب ان کے مشن کو آگے لیکر چلیں گے۔صوبائی کمشنر گر ل گائیڈایسوسی ایشن پنجاب مسز ثروت نے کہا کہ گرل گائیڈز کی یہ تربیت ان کو مستقبل کے چیلنچز سے نمٹنے کے لیے سودمند ہوگی۔ اْنہوں نے کہا کہ تربیتی کورس کی وجہ سے گرل گائیڈز کسی بھی شعبہ میں باآسانی کام کر سکیں گئیں۔ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افئیرز یونیورسٹی آف لاہور حمیرا اویس نے کہا کہ ہماری بھرپور کوشش ہو گی کہ ہم گرل گائیڈز کو ہر شعبہ میں مکمل تربیت دیں تاکہ یہ معاشرہ میں اہم کردار ادا کر سکیں۔