شادی میں انوکھی آتشبازی ، باراتیوں نے پٹاخوں کی جگہ  دھماکہ کر دیا

شادی میں انوکھی آتشبازی ، باراتیوں نے پٹاخوں کی جگہ  دھماکہ کر دیا
شادی میں انوکھی آتشبازی ، باراتیوں نے پٹاخوں کی جگہ  دھماکہ کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میر پور خاص ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) میر پور خاص میں شادی میں انوکھی آتشبازی دیکھنے میں آئی جہاں باراتیوں نے پٹاخوں کی جگہ کریکر دھماکہ کر دیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق میرپور خاص کے علاقے ہیر آباد میں باراتیوں نے شادی کی خوشی میں کریکر دھماکہ کیا ، زور دار دھماکے سے اہل علاقہ پریشان ہو گئے اور پولیس کو شکایت کر دی جس پر پولیس  موقع پر پہنچی اور  گرفتاریاں شروع کردیں ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کریکر دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، لیکن غیر قانونی فعل کے خلاف ملزم کو گرفتار کر کے مزید کارروائی جاری ہے ۔