میرپور آزاد کشمیر میں مدرسے کے سٹور روم سے بچے کی لاش برآمد

میرپور(ڈیلی پاکستان آن لائن )میرپور آزادکشمیر میں مدرسے کے سٹور روم سے بچے کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ یہ واقعہ میرپورآزادکشمیر کے سیکٹر سنگھوٹ میں پیش آیا جہاں مدرسے کے سٹورروم سے بچے کی لاش ملی۔
پو لیس کا کہناہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد بچے کی موت کی وجوہات سامنے آسکیں گی۔
دوسری جانب مدرسہ انتظامیہ کا مو¿قف ہے کہ فجرکی نماز کے بعد بچہ سونے چلا گیا تھا اور 11 بجے تک کلاس میں نہیں آیا تو اس کی تلاش شروع کی۔