بٹگرام، غیر معیاری کھانا کھانے سے 230 افراد کی حالت غیر
بٹگرام(ڈیلی پاکستان آن لائن) غیر معیاری کھانا کھانے سے 230 افراد کی حالت غیر ہوگئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بٹگرام کے نواحی گاﺅں صوبہ ڈھیری میں غیر معیاری کھانا کھانے سے 230 افراد کی حالت غیر ہوگئی۔ واقعہ ہوٹل دیشان میں ہونے والی ولیمے کی تقریب کے دوران پیش آیا۔ متاثرین میں خواتین، بچوں اور بزرگوں کی بڑی تعداد ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بٹگرام میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی اور متاثرین کو فوری طور پر طبی امداد دینا شروع کردی گئی۔ ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام مریضوں کی حالت بہتر ہے ۔
تصاویر: ٹوئٹر