قومی ٹیم ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے روانہ
لاہور(سپورٹس رپورٹر) 8 رکنی قومی ٹیم ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے تاشقند روانہ ہوگئی۔ پاکستان کراٹے فیڈریشن کے سیکرٹری شمیم ہاشمی نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایشین کراٹے چیمپئن شپ 14 سے 18 جولائی تک تاشقند میں شروع ہوگی اور ایونٹ میں شرکت کے لئے 6 کھلاڑی اور دو آفیشلز روانہ ہوں گے۔ کھلاڑیوں میں سعدی عباس ‘ باز محمد ‘ کاشف ‘ رمضان ‘ بینش اکبر اور کلثوم شامل ہیں ۔ جبکہ افیشلز میں خالد نور کوچ اور نسیم قریشی بطور منیجر اپنے فرائض سرانجام دیں گے انہوں نے کہا کہ ایونٹ کی تیاری کے لئے قومی کھلاڑیوں نے اسلام آباد میں تربیتی کیمپ میں بھرپور محنت کی ہے اور کوچ نے بھی ان کی بھرپور راہنمائی کی ہے انہوں نے کہا کہ ایونٹ کے لئے ٹیم کا اعلان میرٹ پر کیا گیا ہے اور ان میں کسی بھی ٹیم کو ہرانے کی صلاحیت موجود ہے ۔