ویسٹ انڈیز کا انڈر 19 ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی ٹیم کا اعلان

ویسٹ انڈیز کا انڈر 19 ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی ٹیم کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کنگسٹن(نیٹ نیوز) ویسٹ انڈیز نے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے لئے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے، ٹیسٹ کرکٹر کریگ براتھویٹ ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے جبکہ جان کیمبل نائب کپتان ہوں گے۔ سابق مایہ ناز فاسٹ باﺅلر اور کپتان کورٹنی واش کو ٹیم کا مینجر مقرر کیا گیا ہے۔ کریگ براتھویٹ ویسٹ انڈیز کی طرف سے 9 ٹیسٹ میچ کھیل چکے ہیں، براتھویٹ اور جان کیمبل 2010 میں ہونے والے انڈر 19 ورلڈ کپ میں بھی ٹیم کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ اعلان کردہ سکواڈ میں کریگ براتھویٹ (کپتان)، جان کیمبل (نائب کپتان)، انتھونی ایلن، سنیل امبرس، رونسفورڈ بیٹن، ڈیرن ڈیوس، جسٹن گریویز، کیوم ہوج، عقیل حسین، جیرم جونز، کیرن جوزف، سٹیفن کیٹوارو، عامر خان، کائل میئرز اور مارکینو منڈلے شامل ہیں۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم گروپ سی میں بھارت، زمبابوے اور پاپوا نیو گنی کے ساتھ شامل ہے۔