اینٹی ڈوپنگ کیخلاف دائر سائیکلسٹ کی درخواست مسترد
واشنگٹن(نیٹ نیوز)امریکہ میں ایک وفاقی عدالت نے سائیکلسٹ لانس آرمسٹرونگ کی جانب سے امریکی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی یعنی کھلاڑیوں کے ممنوعہ ادویات کے استعمال کو روکنے کے ادارے کے خلاف دائر درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔سات مرتبہ ٹوئر ڈی فرانس سائیکل ریس کے فاتح اور گزشتہ چند سالوں کے کامیاب ترین سائیکلسٹ لانس آرمسٹرونگ نے دعویٰ کیا تھا کہ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی دیگر سائیکلسٹوں کو ان کے خلاف بیانات دینے کے لیے غیر قانونی مراعات دے رہا ہے۔