بھارت کے مقبول میگزین نے پاکستانی اداکارہ کو اعزاز سے نوازا ہے

بھارت کے مقبول میگزین نے پاکستانی اداکارہ کو اعزاز سے نوازا ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(فلم رپورٹر)افیئرزکی ملکہ وینا ملک نے پرکشش ہونے میں انجلینا جولی اور برٹنی اسپئرزکوبھی پیچھے چھوڑدیا۔ تنازعات کی ملکہ وینا ملک نے اب تک کئے کئی پنگے۔ اور سب نے اس کو کرادیاہٹ۔ کبھی منگنی تو کبھی شادی میں رکاوٹیں۔ مگر اب وینا ملک نے کیا تو کچھ نہیں پھر بھی اس کا نام آیا ٹاپ آف دی لسٹ۔ جی ہاں وینا ملک کو اس بار ملا ہے خطاب دنیا کی پرکشش ترین خاتون کا۔وینا کو یہ ٹائیٹل دیا ہے اورکسی نے نہیں مردوں کے مشہور زمانہ بھارتی میگزین نے ۔ سروے میں وینا ملک کے مدمقابل تھیں ،انجلینا جولی، برٹنی اسپیئرز، کیمرون ڈیاز، میگن فوکس جبکہ بھارتی حسینایوں میں پونم پانڈے ، سونم کپور اور شلپا شیٹی پھر بھی نمبر ون آئیں وینا ملک جن کی اداﺅں کے جال میں سب پھنس گئے۔

مزید :

کلچر -