میں نے شوہر کو شفیلہ پر حملہ کرتے دیکھا، والدہ نے بیان بدل لیا

میں نے شوہر کو شفیلہ پر حملہ کرتے دیکھا، والدہ نے بیان بدل لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن(جی این آئی)شفیلہ احمد قتل کیس میں ایک نیا موڑ آگیا ہے اور شفیلہ کی والدہ فرزانہ احمد نے اپنا بیان تبدیل کرتے ہوئے کاہ ہے کہ اس نے اپنے شوہر کو 17 سالہ شفیلہ احمد پر حملہ کرتے ہوئے دیکھا ہے، شفیلہ احمد 2003 میں اپنے گھر وارنگٹن سے لاپتہ ہوگئی تھی اور اس کی الش کمبریہ کے ریور کینٹ سے 2004 میں ملی تھی پیر کے روز چسٹر کران کورٹ کے جج نے جیوری کو بتایا کہ شفیلہ کی والدہ 49 سالہ فرزانہ احمد نے اپنا بیان تبدیل کرتے ہوئے تحریری بیان میں کہا ہے کہ اس نے اپنے 52 سالہ شوہر افتخار احمد کو شفیلہ احمد پر حملہ کرتے ہوئے دیکھا تھا، جج نے اس بیان کو اس کیس میں اہم موڑ قرار دیتے ہوئے جیوری سے کہا ہے کہ فرزانہ احمد کے تفصیلی بیان سے جیوری کوآگاہ کیا جائے گا۔ شفیلہ کے والدین کے خلاف شفیلہ کو غیرت کے نام پر قتل کرنے کا مقدمہ چلایا جارہا ہے دونوں نے اپنی بیٹی کو قتل کرنے کی تردید کی ہے،تاہم فرزانہ احمد کے بیان میں تبدیلی کی وجہ سے اس کیس میں ایک نیا موڑ آگیا ہے فرزانہ احمد نے اپنا نیا تحریری بیان اپنے وکیل کے ذریعے عدالت میں جمع کرا دیا ہے،شفیلہ کی چھوٹی بہن علیشا احمد نے اس سے قبل عدالت کوبتایا تھا کہ اس نے اپنے والدین کو شفیلہ کو دم گھونٹ کر ہلاک کرتے ہوئے دیکھا تھا۔جبکہ شفیلہ کی ایک اور بہن مہوش احمد بھی پرائیوٹ طور پر کہہ چکی ہے کہ والدین کو سزا ملنے سے شفیلہ واپس نہیں آجائے گی تاہم اس نے عدالت میں اپنے والدین کے حق میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے شفیلہ احمد کو قتل نہیں کیا، فرزانہ کی جانب سے بیان تبدیل کرنے پر یہ کیس اہم ہو گیا

مزید :

عالمی منظر -