غزہ کی پٹی پر صہیونی فوج کی بمباری، کئی مکانات تباہ

غزہ کی پٹی پر صہیونی فوج کی بمباری، کئی مکانات تباہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  غزہ ( اے این این ) قابض اسرائیلی فوج نے منگل کو علی الصباح فلسطینی شہر غزہ کی پٹی پر دو الگ الگ مقامات پر ہیلی کاپٹروں کے ذریعے گولہ بارکی جس کے نتیجے میں کئی مکانات تباہ اور متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگاروں کے مراسلوں کے مطاق صہیونی فوج کے جنگی ہیلی کاپٹروں نے منگل کو علی الصبح جنوبی غزہ میں خان یونس کے مقام پر دو الگ الگ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ تاہم حملوں میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں مل سکی ہے۔مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ صہیونی جنگی طیاروں نے غزہ میں خان یونس کے مقام پر تحریک احرار نامی ایک جہادی تنظیم کے تربیتی کیمپ کو نشانہ بنایا ہے۔ جائے وقوعہ پرزور دار دھماکوں کی آوازیں سنائی دی گئی ہیں۔میڈیکل ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں کے ذریعے گولے پھینکے گئے جو خالی کھیتوں میں گرے ہیں جن سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -