ڈسی سی او کی زیر صدارت اجلاس ، پرچون فروشوں کا قیمتیں کم کرنے سے انکار

ڈسی سی او کی زیر صدارت اجلاس ، پرچون فروشوں کا قیمتیں کم کرنے سے انکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (جنرل رپورٹر) رمضان المبارک میں سبزیوں ،فروٹ اور پرچون میں اشیاءخوردونوش کی قیمتیں مقرر کرنے کے لئے گزشتہ روز ڈی سی او لاہور کی طرف سے بلایا گیا اجلاس بے نتیجہ ختم ہو گیا ضلعی حکومت کی طرف سے اشیاءخوردونوش اور سبزی کی مقرر کی گئی قیمتوں کے ریٹیلرز ایسوسی ایشن نے یہ کہہ کر مسترد کردیا کہ ویٹ پہلے ہی کم ہیں پرچون فروش کو قربانی کا بکرا بنایا جاسکتا اگر قیمتیں مقرر کرنے کے لئے اجلاس ایک ماہ قبل بلایا جاتا تو آج ڈی سی او کو اس مذمت کا سامنا نہ کرتا پڑتا اگر ضلحی حکومت پرچون پر قیمتیں مقرر کرنے کے لئے من مانی کرنا چاہتی ہے تو تھوک مارکیٹ کو کنٹرول کرے پرچون فروش تھوک مارکیٹ کے برابر ریٹ نہیں دے سکتے جس پر کورا جواب ملنے پر ڈی سی او نور الاحسن مینگل نے اجلاس 16 جولائی تک ملتوی کردیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈی سی او لاہور نے رمضان المبارک کے لئے اشیاءخوردو نوش سبزی، دالوں ،چاول.... وغیرہ کی قیمتیں مقرر کرنے کے لئے ہنگامی اجلاس طلب کیا جس میں ڈی او لائیو سٹاک محمد تجمل ،ڈی او انڈسٹری انجم حسین ڈی او مانیٹرنگ امین اکبر جوپڑا ریٹیلرز ایسوسی ایشن سمیت دیگر تنظیموں نے حصہ لیا اس موقع پر ڈی سی او نے تھوک مارکیٹ کی قیمت پر اشیاءخوردونوش فراہم کرنے کی بات کی جس پر اجلاس میں شریک ریٹیلرز ایسوسی ایشن آپے سے باہر ہو گئے اور انہوں نے ڈی سی او سے کہا کہ ایسا نہیں ہوسکتا آپ کو آج یاد آیا ہے ایک ماہ قبل تھوک مارکیٹ کے نمائندوں کو بلایا جاتا وہ چیزیں سستی دیں گے تو پرچون فروش عمل کریں گے ورنہ ہم کاروبار نہیں کرسکتے جس پر ڈی سی او نے کہا کہ ایسا کرنا پڑیگا مگر ریٹیلرز مطمئن نہ ہوئے آئندہ اجلاس میں ضلعی حکومت پہلے سے قائم کی گئی لسٹیں ریٹیلرز ایسوسی ایشن کے حوالے کردی جائیگی۔ جس پر عمل درآمد کرایا جائیگا۔ عمل درآمد نہ کرنے والے پرچون فروشوں کو جیل جانا ہو گا۔