گڑھی شاہو میں کار دیوار سے جاٹکرائی، 2افراد زخمی
لاہور(سپیشل رپورٹر) گڑھی شاہو کے علاقہ میں پولیس کی تیزرفتار گاڑی گھر کی دیوار توڑتے ہوئے اندر گھس گئی جس کے نتیجہ میں دو افراد زخمی ہوگئے ۔جن کو طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال داخل کروادیاگیا ہے بتایاگیا ہے کہ گزشتہ روز تھانہ گڑھی شاہو کا ڈرائیور اظہر ڈیوٹی پر تھاکہ اس دوران گشت پولیس کی گاڑی بریک فیل ہوگئی جس کے نتیجہ میں سروے کالونی کے رہائشی ریلوے ملازم امجد کے گھر کی دیوار توڑتے ہوئے اندر گھس گئی جس کے باعث ملبے تلے دب کر دو افرادندیم اور علی زخمی ہوگئے ۔