کچہری میں ججز کے چیمبرز انتہائی کم، اہلکاروں کیلئے بیٹھنے تک کی جگہ نہیں
لاہور (خبر نگار) کینٹ کچہری میں ججز حضرات کیلئے چیئرز انتہائی کم، جبکہ عدالتی اہلکاروں کے لیے بیٹھنے تک کی جگہ نہیں ہے جس کے باعث کینٹ کچہری ریکارڈ غیر محفوظ اور کئی کئی سال کا بڑا قیمتی ریکارڈ ضائع ہونے کا اندیشہ ہے۔ جبکہ عدالتی اہلکاروں نے اپنے مخصوص ٹاﺅٹوں کو رکھا ہوا ہے جس سے دو نمبر رجسٹریوں پر ضمانتوں کا سلسلہ بھی عام ہے۔